انڈین ویلز: عالمی نمبر 2نوواک جوکووچ نے انڈین ویلز ٹینس چیمپئن شپ جیت لی، جبکہ ڈبلیو ٹی اے ایونٹ کا ٹائٹل اٹلی کی فلاویہ پنیٹا کے نام رہا۔کیلیفورنیا کے شہر انڈین ویلز میں کھیلے گئے اے ٹی پی کے مینز سنگلز فائنل میں سربین سٹار نوواک جوکووچ اور چار بار کے چیمپئن روجر فیڈرر مدمقابل ہوئے جس میں ورلڈ نمبر ٹو نوواک جوکووچ نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔ جوکووچ کی فتح کا سکور 6-3 ،6-3 اور7-6 رہا۔ اس شاندار فتح کے ساتھ جوکووچ نے نہ صرف کیریر میں ٹائٹلز کی تعداد 42 کر لی بلکہ کیلیفورنیا میں تیسری بار چیمپئن شپ بھی اپنے نام کی۔خواتین ایونٹ کے فائنل میں اطالوی کھلاڑی فلاویہ پنیٹا نے پولینڈ کی اگنیزکا رادوانسکا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6-2 اور6-1 سے شکست دی ، فلاویہ نے کیریر کا پہلا بڑا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل اپنے نام کیا۔
Next Post
ارجنٹائین فٹ بال لیگ: بوکا جونئیرز اور ارجینٹینو جو نیئرز کے درمیان میچ برابر
Mon Mar 17 , 2014
بیونس آئرس: ارجنٹائن فٹ بال لیگ میں بوکا جونیئرز اور ارجنٹینو جونیئرز کے درمیان میچ 1-1 گول سے برابر ہو گیا۔ارجنٹائن کے شہر بیونس آئرس میں ہونے والے فٹ بال لیگ کے مقابلوں میں بوکا جونیئرز اور ارجنٹینو جونیئرز کی ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔ بوکا جونیئرز نے پہلے ہاف میں ایک گول سکور کر کے برتری حاصل کی۔دوسرے […]
