پیرس: کولمبیا کے کارلوس بیٹنکور نے پیرس نائس سائیکل ریس جیت لی۔پیرس میں ہونے والی سائیکل ریس کے فائنل میں رائیڈرز کی شاندار پرفارمنسسز دیکھنے کو ملیں۔ ریس کا آخری مرحلہ 128 کلو میٹر کے فاصلے پر مشتمل تھا جس میں فرانس کے سائیکلسٹ آرتھر ویکوٹ نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔سپینش رائیڈرجوس جیکوئن دوسرے اور فرانس کے سائرس گوٹیئر تیسرے نمبر پر رہے۔ریس میں مجموعی طور پر بہترین پرفارمنس دکھانے والے کولمبین سائیکلسٹ نے سب سے زیادہ پوائنٹس کے ساتھ ٹائٹل اپنے نام کیا۔وہ شاندار فتح کے ساتھ پیرس نیس سائیکل ریس جیتنے والے پہلے کولمبیئن رائیڈر بھی بن گئے ہیں ۔
Next Post
نوواک جوکو وچ ,فلاویہ پینیٹا نے انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا
Mon Mar 17 , 2014
انڈین ویلز: عالمی نمبر 2نوواک جوکووچ نے انڈین ویلز ٹینس چیمپئن شپ جیت لی، جبکہ ڈبلیو ٹی اے ایونٹ کا ٹائٹل اٹلی کی فلاویہ پنیٹا کے نام رہا۔کیلیفورنیا کے شہر انڈین ویلز میں کھیلے گئے اے ٹی پی کے مینز سنگلز فائنل میں سربین سٹار نوواک جوکووچ اور چار بار کے چیمپئن روجر فیڈرر مدمقابل ہوئے جس میں ورلڈ نمبر […]
