پی ٹی سی ایل کا اپنے ملازمیں کے لیے اسکواش ٹورنامنٹ کا انعقاد

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ(پی ٹی سی ایل) نے اپنے ملازمین کے لئے اسلا م آبا د میں و اقع آفیسرز کلب میں سکو ا ئش ٹورنا منٹ منعقد کیا۔7روزتک جاری رہنے والے ٹورنا منٹ مینز سنگلز ،ویمنز سنگلز اور ویٹرنز سنگلز کے مقابلے منعقد کیے گئے۔مینز سنگلز کے فائنل میں ارسلا ن ا سلم نے عاصم اخترکو شکست دیکر فتح حاصل کی۔ جبکہ عا مر حیا ت ویٹرنز سنگلز مقابلے میںضیا ءالرحمن کو ہرانے میں کامیاب رہے۔ خواتین کے سنگلز مقابلے میں عظمیٰ ا جمل فاتح قرار پائیں جبکہ تسنیم اختر دو سرے نمبر پر رہیں۔چیف گیسٹز سید مظہر حسین، سی ایچ آ ر اوپی ٹی سی ایل، محمد نصر اللہ، سی بی او او پی ٹی سی ایل، طارق سلما ن، سی ٹی او پی ٹی سی ایل، را ئید یو سف، سی آ ئی او پی ٹی سی ایل اور حا ج محمود، سینئر ا یڈ و ئسر ٹیکنکل نے ٹو رنا منٹ میں حصہ لینے والے کھلا ڑ یو ں میں ا نعا ما ت تقسیم کیے۔ ٹورنامنٹ میں بڑی تعداد میں ملازمین اور ان کے اہل خانہ نے جوش و خروش کا مظاہرہ کیا اور کھلاڑیوں کے سپورٹس مین سپرٹ کو سراہا۔

Next Post

کولمبئین کارلوس نے پیرس سائیکل ریس جیت لی

Mon Mar 17 , 2014
پیرس: کولمبیا کے کارلوس بیٹنکور نے پیرس نائس سائیکل ریس جیت لی۔پیرس میں ہونے والی سائیکل ریس کے فائنل میں رائیڈرز کی شاندار پرفارمنسسز دیکھنے کو ملیں۔ ریس کا آخری مرحلہ 128 کلو میٹر کے فاصلے پر مشتمل تھا جس میں فرانس کے سائیکلسٹ آرتھر ویکوٹ نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔سپینش رائیڈرجوس جیکوئن دوسرے اور […]