اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران نے دعوت دی تھی لیکن ہم نے پی ٹی آئی میں ضم ہونے کا فیصلہ نہیں کیا، پرویز الہیٰ

لاہور(پی پی آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ ہم نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں ضم ہونے کا فیصلہ نہیں کیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الہیٰ نے کہا کہ شریف برادران نے لاہور میں ماضی میں کوئی کام نہیں کیا اور یہ لوگ لاہور کے مامے بنتے ہیں۔ ہم نے لاہور میں سارے پراجیکٹ پر کام کروایا۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں ابھی تک ضم نہیں ہوئے اور انہیں تکلیف شروع ہو گئی ہے۔ پی ٹی آئی میں ضم ہونے کے لیے عمران خان نے مونس الہٰی کو دعوت دی تھی لیکن ہم نے پی ٹی آئی میں ضم ہونے کا فیصلہ نہیں کیا۔پرویز الہٰی نے کہا کہ ہم مختلف معاملات میں مشاورت جاری رکھے ہوئے ہیں مگر ضم ہونے کی کوئی بات نہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ عمران خان ہمارے لیڈر ہیں اور ان کی بڑی جماعت ہے۔ عمران خان نے مجھ پر اعتماد کیا اور ان کی وجہ سے ہی وزیر اعلیٰ کے عہدے پر ہوں۔