مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کا اجلاس ، انتخابی کامیابی اور مستقبل کی منصوبہ بندی کا جائزہ لیا

وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس، پاکستان ریلوے میں اسٹریٹجک اصلاحات کی منظوری

سندھ پولیس اور پراسیکیوشن کے درمیان قبل از ٹرائل ہم آہنگی کے حوالے سے اہم اجلاس ، تفصیلی غور و خوض

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ

صوفی بزرگ بابا فرید گنج شکر کے سالانہ عرس کی تیاریاں ، سیکیورٹی پلان تیار

ملکی گولڈ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیزی سے کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سمسٹر بہار کے داخلے شروع

کراچی (پی پی آئی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سمسٹر بہار2023ء کے داخلے شروع ہوگئے ہیں۔ میٹرک اور ایف اے پروگراموں میں داخلے کیلئے داخلہ فارم آن لائن جمع کرانے اوربذریعہ ڈاک ارسال کرنے کی سہولتیں فراہم کردی گئی ہیں۔پی پی آئی کے مطابق فارم آن لائن جمع کرانے کی صورت میں داخلہ فارم پرنٹ کرکے یونیورسٹی کو بھجوانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔واضح رہے کہ بی ایس،ایم ایس/ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگراموں میں داخلہ حاصل کرنے کیلئے آن لائن اپلائی لازمی ہے۔ میٹرک اور ایف اے کے داخلوں کی آخری تاریخ 21 فروری جبکہ بی ایس، ایم ایس /ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے فارم 15فروری تک آن لائن جمع ہوسکیں گے۔