مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کا اجلاس ، انتخابی کامیابی اور مستقبل کی منصوبہ بندی کا جائزہ لیا

وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس، پاکستان ریلوے میں اسٹریٹجک اصلاحات کی منظوری

سندھ پولیس اور پراسیکیوشن کے درمیان قبل از ٹرائل ہم آہنگی کے حوالے سے اہم اجلاس ، تفصیلی غور و خوض

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ

صوفی بزرگ بابا فرید گنج شکر کے سالانہ عرس کی تیاریاں ، سیکیورٹی پلان تیار

ملکی گولڈ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیزی سے کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ن لیگ کا ٹکٹوں کیلئے پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کے ناموں پر غور

مسلم لیگ ن کی پنجاب کو سیاسی لحاظ سے 3 زونز میں تقسیم کرنے کی بھی تجویز
لاہور(پی پی آ ئی) پاکستان مسلم لیگ ن نے پنجاب میں ٹکٹوں کیلئے پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کے ناموں پر غور کررہی ہے جب کہ پنجاب کو سیاسی لحاظ سے 3 زونز میں تقسیم کرنے کی بھی تجویز ہے۔مسلم لیگ ن کے قائد نواز
شریف نے پنجاب میں انتخابات کی بھرپور تیاری کرنے کی ہدایت کی ہے، اور اس حوالے سے ن لیگ کا پارلیمانی بورڈ جلد تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرا ئع کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کا پارلیمانی بورڈ 2 سے 3 روز میں تشکیل دیئے جانے کا امکان ہے، پارلیمانی بورڈ ٹکٹوں کیلئے امیدواروں سے درخواستیں طلب کرے گا، اور پنجاب اسمبلی کے لئے حتمی امیدواروں کا تعین کرے گا۔انتخابی امیدوار فائنل کرنے میں مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز کا بھی کلیدی کردار ہو گا، پارلیمانی بورڈ کی سفارشات کی منظوری شہباز شریف اور نواز شریف دیں گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں اٹکٹوں کیلئے پی ٹی آئی منحرف ارکان کے ناموں پر بھی غور کیا جائے گا، جب کہ مسلم لیگ ن کی پنجاب کو سیاسی لحاظ سے 3 زونز میں تقسیم کرنے کی بھی تجویز ہے۔