اسلام آ باد(پی پی آ ئی) رواں مالی سال کے 5 ماہ کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 3.58 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ادارہ شماریات کی جانب سے صنعتی پیداوار کے حوالے سے رپورٹ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق ٹیکسٹائل کے شعبے کی پیداوار میں 11.45 فیصد کمی دیکھی گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہیکہ لکڑی کی مصنوعات کی پیداوار میں 63.61 فیصد کمی، فارماسیوٹیکل مصنوعات کی پیداوار میں 23.22 فیصد کمی، آئرن اسٹیل مصنوعات کی پیداوار میں 0.87 فیصد کمی اور کیمیکلز کے شعبے کی پیداوار میں 0.73 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ادارہ شماریات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ فرنیچر کے شعبے کی پیداوار میں 99.29 فیصد اور چمڑے کی مصنوعات کی پیداوار میں 8.18 فیصد اضافہ سامنے آیا ہے۔
Next Post
روس سے سستا تیل اور گیس کی خریداری پر مذاکرات شروع
Wed Jan 18 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) روس سے سستے تیل اور ایل این جی کی خریداری کے معاملے پر پاکستان سٹریم گیس پائپ لائن پر تین روزہ مذاکرات شروع ہو گئے۔ذرائع کے مطابق بدھ کو پہلے روز ماہرین کی سطح پر مذاکرات ہو رہے ہیں جو بین الحکومتی کمیشن کی سطح پر ہو رہے ہیں جبکہ آج جمعرات کے روز […]