آئی جی کی زیرِ صدارت اجلاس ، سندھ میں دہشت گردی کے واقعات میں غیر معمولی کمی پر اطمینان

کراچی قائدآباد سواتی محلہ، حلیمہ مسجد کے قریب آوارہ گولی لگنے سے نوعمر لڑکی زخمی

ٹھٹھہ میں دوران محرم امن و امان یقینی بنانے کے لئے اجلاس منعقد ، علما بھی شریک

اوکاڑہ حویلی لکھا میں ٹریفک حادثہ ، 8 سالہ لڑکے کی زندگی لے گیا

اوکاڑہ میں میں معمولی بات پر گروپی تصادم ،ایک شخص جاں بحق ،2 شدید زخمی

متحدہ نے پاکستان کا شیڈو بجٹ پیش کردیا ، اقتصادی جمود کو حل کرنے کا عزم

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

روس سے سستا تیل اور گیس کی خریداری پر مذاکرات شروع

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) روس سے سستے تیل اور ایل این جی کی خریداری کے معاملے پر پاکستان سٹریم گیس پائپ لائن پر تین روزہ مذاکرات شروع ہو گئے۔ذرائع کے مطابق بدھ کو پہلے روز ماہرین کی سطح پر مذاکرات ہو رہے ہیں جو بین الحکومتی کمیشن کی سطح پر ہو رہے ہیں جبکہ آج جمعرات کے روز ہونے والے اجلاس میں دونوں ملکوں کے وزرابھی شریک ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارتی سطح کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی ایاز صادق کریں گے اور وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک بھی شریک ہوں گے،، مذاکرات میں روس سے خام تیل، پیٹرول اور ڈیزل کی سستے داموں خریداری پربات ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہیکہ روس سے ایل این جی کا حصو ل اورپاکستان سٹریم گیس پائپ لائن کی تعمیر کامعاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات میں فوری 30 فیصد رعایت پر تیل اور سستا ڈیزل خریدنے پر بات ہوگی، جب کہ معاہدے کے بعد امپورٹ بل میں 50 فیصد کمی کا بھی امکان ہے۔روس سے ایل این جی کی طویل مدتی خریداری کے ساتھ ساتھ نارتھ ساؤتھ گیس منصوبے پر بھی بات ہوگی۔ وفود کے درمیان ملکی ضرورت کا 50 فیصد پیٹرول روس سے لینے سمیت ادائیگیوں اور شپنگ کا طریقہ کار طے ہوگا۔