عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

خاتون جج کو دھمکی کیس، عمران خان کو ایک بار پھر پیشی کا نوٹس جاری

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) عدالت نے خاتون جج کو دھمکی کیس میں عمران خان کو 24 جنوری کیلئے دوبارہ پیشی کا نوٹس جاری کردیا۔اسلام آباد کی ماتحت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کیخلاف خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس کا ٹرائل شروع نہ ہوسکا۔سینئر سول جج رانا مجاہد رحیم بھی ججز کورس کی وجہ سے چھٹی پر ہیں، جب کہ طلبی کے باوجود عمران خان عدالت نہ آئے اور جونیئر وکیل پیش ہوا۔عمران خان کو عدالت نے ذاتی حیثیت میں طلب کررکھا تھا، اور سینیئر سول جج رانا مجاہد رحیم نے گزشتہ سماعت پر نوٹس جاری کیا تھا۔ جب کہ اسلام آباد پولیس نے گزشتہ سماعت پر مقدمہ کے مکمل چالان جمع کروا دیا تھا۔جج کی رخصت اور عمران خان کی عدم حاضری کے باعث کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 24 جنوری تک ملتوی کردی گئی، جب کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 24 جنوری کیلئے دوبارہ پیشی کا نوٹس جاری کردیا گیا۔