جونیئر ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے قومی ہاکی ٹیم کی بھر پورتیاریاں جاری

لاہور: جونیئر ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے قومی ہاکی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کا دوسرے مرحلہ لاہور میں جاری ہے،کوچز کے بیانات میں تضاد، ہیڈ کوچ ٹورنامنٹ جیتنے کے دعویدار جبکہ معاون کوچ نے ٹاپ فور میں جگہ بنانے کو ہدف قرار دیا۔ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہورمیں منیجر کم چیف کوچ منظور الحسن سینئر کی نگرانی میں جونیئر ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ کے دوسرے مرحلہ کا آغاز ہوا جس میں انتیس ممکنہ کھلاڑی شریک ہیں۔ کھلاڑیوں کو صبح اور شام کے سیشن میں فزیکل فٹنس اور ہاکی کی بھرپور ٹریننگ کرائی جارہی ہے۔ ہیڈ کوچ کہتے ہیں کہ ان کا ہدف جونیئر ورلڈ کپ جیتنا ہے۔ کوچ دانش کلیم کے مطابق ایشین چیمپیئنز ٹرافی کی فاتح ٹیم کے بارہ جونیئر کھلاڑیوں کی واپسی سے ٹیم مضبوط ہوئی ہے کیونکہ ان کا مورال ہائی ہے،اس کے باوجود ورلڈ کپ جیتنے کے بجائے ٹاپ فور میں آنا ان کا پہلا ہدف ہے۔ جونیئرورلڈ کپ کیلئے اٹھارہ رکنی قومی جونئیر ٹیم کا اعلان پچیس نومبر کو ہوگا،میگا ایونٹ میں شرکت کیلئے قومی اسکواڈ دو دسمبر کو بھارت جائے گی جہاں نئی دہلی میں چھ دسمبر سے ورلڈ کپ شروع ہوگا۔

Next Post

ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشنزکے انتخابات کاشیڈول جاری کردیا گیا

Thu Nov 21 , 2013
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈنے ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشنزکے انتخابات کا نظرثانی شدہ شیڈول جاری کردیا۔ پی سی بی کی طرف سے جاری شدہ شیڈول کے مطابق کراچی کے ساتوں زونز کے انتخابات پچیس اور چھبیس نومبرکو ہوں گے۔ دادوایسوسی ایشن کے الیکشن اس کے اگلے روزنیاز اسٹیڈیم حیدرآباد رکھے گئے ہیں۔ جبکہ مدت پوری ہونے کے سبب کراچی ، بہاول […]