لاہور(پی پی آئی) وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی اور اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز میں اتفاق رائے کی ناکامی کے بعد پارلیمانی کمیٹی نے نگران وزیراعلیٰ کے تقرر کے لئے کام شروع کردیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعت ق لیگ کے بعد مسلم لیگ (ن) نے بھی پارلیمانی کمیٹی کے 3 ناموں کی منظوری دے دی ہے۔پنجاب میں نگران وزیر اعلیٰ کے تقرر کے لئے اپوزیشن کی پارلیمانی کمیٹی میں ملک احمد خان، حسن مرتضیٰ اور خلیل طاہر سندھو کے نام شامل ہیں۔خیال رہے کہ حکومتی اتحاد کی جانب سے پارلیمانی کمیٹی کے لئے میاں اسلم اقبال، راجہ بشارت اور ہاشم جواں بخت کے نام پہلے ہی سپیکر کو بھجوا دیے گئے ہیں۔پارلیمانی کمیٹی کے پاس اتفاق رائے کے لئے 3 دن کی آئینی مدت ہوگی، پارلیمانی کمیٹی میں اتفاق رائے کی ناکامی پر معاملہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو جائے گا۔
Next Post
پشاور ہائیکورٹ بار کا لطیف آفریدی قتل کا مقدمہ لڑنے کا فیصلہ
Wed Jan 18 , 2023
لطیف آفریدی کیس کے لئے وکلا کی 6 رکنی ٹیم ترتیب دے دی گئی پشاور(پی پی آ ئی) پشاورہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا معروف قانون دان لطیف آفریدی کے قتل کا کیس لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔اس ضمن میں ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے لطیف آفریدی کیس کے لئے وکلا کی 6 رکنی ٹیم ترتیب دے دی۔ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی […]