توہین صحابہ و اہل بیت بل کی منظوری سے فرقہ واریت کے خاتمے میں مدد ملے گی
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) جمعیت علما ئے اسلام (ف) کے ترجمان اسلم غو ری نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں توہین صحابہ و اہل بیت بل کی منظوری لائق تحسین قدم ہے۔اپنے ایک بیان میں ترجمان جے یوآئی اسلم غوری نے کہا ہے کہ توہین صحابہ و اہل بیت بل کی منظوری سے فرقہ واریت کے خاتمے میں مدد ملے گی۔صحابہ و اہل بیت سند ہیں،ان پر تنقید دین اسلام پر تنقید ہے،جے یو آئی پاکستان کی نظریاتی اساس کی محافظ جماعت ہے۔