مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کا اجلاس ، انتخابی کامیابی اور مستقبل کی منصوبہ بندی کا جائزہ لیا

وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس، پاکستان ریلوے میں اسٹریٹجک اصلاحات کی منظوری

سندھ پولیس اور پراسیکیوشن کے درمیان قبل از ٹرائل ہم آہنگی کے حوالے سے اہم اجلاس ، تفصیلی غور و خوض

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ

صوفی بزرگ بابا فرید گنج شکر کے سالانہ عرس کی تیاریاں ، سیکیورٹی پلان تیار

ملکی گولڈ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیزی سے کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پیپلز پارٹی کیخلاف سازش کو جمہوریت کیساتھ جنگ سمجھیں گے: مولا بخش چانڈیو

جماعت اسلامی کے مینڈیٹ کا احترام ہے،وہ بھی ہمارے مینڈیٹ کا احترام کرے
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے خلاف سازش کو جمہوریت کے خلاف جنگ سمجھا جائے گا، سراج الحق سے توقع ہے کہ وہ سیاسی فیصلہ کریں گے۔پیپلز پارٹی کے سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے پریس کانفرس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ایک مدت سے افراتفری کی فضا قائم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، پیپلز پارٹی نے بائیکاٹ کرنے والی سیاسی جماعتوں کو انتخابات میں حصہ لینے کا مشورہ دیا، سراج الحق کی سیاسی جماعت کی روح میں پیپلز پارٹی کی مخالفت ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی بلدیاتی انتخاب میں ایک دوسرے کے مینڈیٹ کا احترام کریں، عمران خان نے سیاسی طور پر پیچھے کا سفر شروع کردیا ہے، ہم روشن خیال لوگ ہیں، نسل پرستی کا راستہ روکنے کے لئے مل بیٹھنے کو تیار ہیں۔رہنما پیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے مینڈیٹ کا احترام ہے، جماعت اسلامی ہمارے مینڈیٹ کا احترام کرے، کراچی کو آگ اور خون میں دوبارہ نہ دھکیلا جائے، کراچی کو امن اور سکون چاہیے۔