پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاک ایران سرحد پر دہشت گردوں کا سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، 4 اہلکار شہید

دہشت گردوں نے قافلے کو نشانہ بنانے کے لئے ایرانی سرزمین استعمال کی: آئی ایس پی آر
کو ئٹہ(پی پی آ ئی) بلوچستان کے ضلع پنجگور کے چکاب سیکٹر میں دہشت گردوں کے حملے میں 4 جوان شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور کے چکاب سیکٹر میں دہشت گردوں کے حملے میں سیکیورٹی فورسز کے 4 اہلکار شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے سرحد پر گشت کرنے والے قافلے کو نشانہ بنایا، اور دہشتگردوں کی طرف سے ایرانی سرزمین استعمال کی گئی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ایرانی فریق سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی طرف سے دہشت گردوں کا شکار کریں۔ اور ایران سے دہشت گردوں کو فوری پکڑنے کا مطالبہ کیا ہے۔