پورٹ ایلزبتھ: جنوبی افریقن کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ہاشم آملہ نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں کیرئیر کی 21سنچری جڑدی ،ہاشم آملہ جنوبی افریقا کی جانب سے زیادہ سنچریاں اسکور کرنے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں ۔ہاشم آملہ اب تک 75 ٹیسٹ میچوں میں 51.55کی اوسط سے 5135رنز بناچکے ہیں ۔آملہ کا بہترین اسکور 311ناٹ آﺅٹ ہے ۔