کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

میہڑ میں پولیس کا چھاپہ،پی ٹی آئی کے نو منتخب کونسلر نیاز برڑو گرفتار

دادو(پی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے نو منتخب کونسلر نیاز علی برڑو کو گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق میہڑ میں پولیس نے چھاپا مار کر پی ٹی آئی کے نو منتخب کونسلر نیاز برڑو کو حراست میں لے لیا ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ممکنہ تصادم کے خدشے پر نیاز برڑو کو حراست میں لیا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق نیاز برڑو کی گرفتاری کے خلاف شہر میں ہڑتال کر دی گئی، اور پی ٹی آئی کارکنوں نے انڈس ہائی وے پر دھرنا دے دیا ہے۔واضح رہے کہ میہڑ میونسپل کمیٹی وارڈ نمبر 1 میں ری کاؤنٹنگ کی درخواست دائر ہے، پی ٹی آئی کونسلر نے نتائج کی تبدیلی کی صورت میں شدید احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔