کراچی (پی پی آئی)سابق وزیر اعلیٰ سندھ لیاقت جتوئی نے میہڑ جیتنے والے کونسلر نیاز برڑو کی گرفتاری پر رد عمل میں کہا ہے کہ سندھ حکومت سے دادو میں پی ٹی آئی کی فتح ہضم نہیں ہو رہی، میہڑ میں جیتنے والے کونسلر کی سیاسی وفاداری تبدیل کرانے کی کوشش ہو رہی ہے۔پی پی آئی کے مطابق لیاقت جتوئی نے کہا سندھ حکومت جیتنے والے کونسلر کے خلاف انتقامی کارروائی بند کرے، گرفتار کونسلر کو رہا نہ کیا گیا تو پورے ضلع میں احتجاج کریں گے۔
Next Post
مدینہ منورہ منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ملزم گرفتار
Wed Jan 18 , 2023
کراچی (پی پی آئی) انسداد منشیات فورس اور اے ایس ایف نے کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مدینہ منورہ منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔پی پی آئی کے مطابق انسداد منشیات فورس ور ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے خفیہ اطلاع پر کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب کے مقدس شہر مدینہ منورہ […]