ارجنٹائن اور ڈچ فٹ بال لیگ کے شاندار مقابلے جاری

ایمسٹرڈیم: ارجنٹائن فٹ بال لیگ میں نیوویلز اولڈ بوائز اور کولون کے درمیان میچ برابر ہو گیا، جبکہ ڈچ فٹ بال لیگ میں ویٹیسی کی ٹیم نے آئی ایکس کو سخت مقابلے کے بعد شکست دیدی۔ارجنٹائن فٹ بال لیگ میں نمبر ون ٹیم اولڈ بوائز اور کولون کے درمیان کھیلا گیا میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو دو گول سے برابر ہوا۔اولڈ بوائز ٹیم کے لیے دونوں گول فرانسیسی سٹار کھلاڑی ڈیوڈ نے سکور کیے۔اس شاندار پرفارمنس کے بعد ڈیوڈ نے کیرئیر میں گولز کی تعداد بھی تین سو ایک کر لی ہے جبکہ میچ ڈرا ہونے کی وجہ سے اولڈ بوائز کی ٹیم نے لیگ میں اٹھائیس پوائنٹس کے ساتھ اپنی ٹاپ پوزیشن مستحکم بنا لی۔دوسری جانب ڈچ فٹ بال لیگ میں ویٹیسی کی ٹیم نے آئی ایکس کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی۔ایمسٹرڈیم میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر تھا لیکن کھیل کے آخری منٹ میں ویٹیسی کے فارورڈ نے شاندار ِکک لگا کر گیند جال میں پھینکی اور گول سکور کر کے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

Next Post

پیرس ماسٹرز : نوواک جوکووچ اور ڈیوڈ فیریر فائنل میں مدمقابل ہونگے

Sun Nov 3 , 2013
پیرس: عالمی نمبر ایک ٹینس سٹار رافیل نڈال اور روجر فیڈرر کو پیرس ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ میں شکست ہو گئی،سربین سٹار نوواک جوکووچ اور سپین کے ڈیوڈ فیریر فائنل کھیلیں گے۔پیرس میں جاری اے ٹی پی سنگلز ایونٹ کے سیمی فائنلز کھیلے گئے جن میں ورلڈ نمبر ون سپینش سٹار رافیل نڈال کو ڈیوڈ فیریر سے اپ سیٹ شکست ہوئی۔دفاعی […]