عمران نے پی ٹی آئی کا صدر بننے کی پیشکش کی تھی، پرویز الہی کا دعویٰ

پارٹی ضم کرنے والی کوئی بات نہیں، مشاورت جاری ہے،کوئی فیصلہ نہیں ہوا
لاہور(پی پی آئی) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے انہیں پی ٹی آئی کا صدر بننے کی پیشکش کی تھی۔پی پی آئی کے مطابقوزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے انکشاف کیا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے انہیں اپنی جماعت کا صدر بننے کی دعوت دی تھی، عمران خان نے پہلے مونس الہٰی کو دعوت دی پھر مجھے کہا۔پرویزالہیٰ کا کہنا تھا کہ ق لیگ کی پی ٹی آئی میں ضم ہونے والی کوئی بات نہیں، اس حوالے سے مشاورت جاری ہے، کوئی حتمی رائے قائم نہیں ہوئی اورنہ ہی کوئی فیصلہ ہوا ہے۔

Next Post

عمران پر تنقید کے بعدقاسم علی شاہ کی ریٹنگ کم

Wed Jan 18 , 2023
کراچی (پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر تنقید سے موٹیویشنل اسپیکر قاسم علی شاہ فاؤنڈیشن کی ریٹنگ بہت زیادہ گر گئی اور یہ تنقید قاسم علی شاہ کو مہنگی پڑ گئی۔ سوشل میڈیا صارفین نے عمران خان پر تنقید کرنے کی وجہ سے قاسم علی شاہ کو آڑے ہاتھوں لیا۔قاسم علی شاہ فاؤنڈیشن جس کی گوگل […]