آئی جی کی زیرِ صدارت اجلاس ، سندھ میں دہشت گردی کے واقعات میں غیر معمولی کمی پر اطمینان

کراچی قائدآباد سواتی محلہ، حلیمہ مسجد کے قریب آوارہ گولی لگنے سے نوعمر لڑکی زخمی

ٹھٹھہ میں دوران محرم امن و امان یقینی بنانے کے لئے اجلاس منعقد ، علما بھی شریک

اوکاڑہ حویلی لکھا میں ٹریفک حادثہ ، 8 سالہ لڑکے کی زندگی لے گیا

اوکاڑہ میں میں معمولی بات پر گروپی تصادم ،ایک شخص جاں بحق ،2 شدید زخمی

متحدہ نے پاکستان کا شیڈو بجٹ پیش کردیا ، اقتصادی جمود کو حل کرنے کا عزم

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی میں بجلی 10 روپے 26 پیسے سستی ہونے کا امکان

کے الیکٹرکے صارفین کو 12 ارب روپے سے زائد کا ریلیف متوقع
کراچی (پی پی آئی)کراچی کے بجلی صارفین کو 12 ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا.کے الیکٹرک صارفین کے لئے بجلی 10 روپے 26 پیسے فی یونٹ کم ہونے کا امکان ہے۔پی پی آئی کے مطابق کراچی والوں کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ کے الیکٹرک صارفین کے لئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 10 روپے 26 پیسے کمی کا امکان ہے۔کے الیکٹرک نے نیپرا میں درخواست دائر کی ہے، جس میں کے الیکٹرک نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دسمبر کے لئے نرخ میں کمی کی درخواست کی ہے۔نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر 30 جنوری کو سماعت کرے گا، اور منظوری کی صورت میں کراچی کے بجلی صارفین کو 12 ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا۔