مکسڈ مارشل آرٹس کی انتظامی کمیٹیوں کی تشکیل نو، مختلف امورپر غور خوض

کراچی (پی پی آئی)مکسڈ مارشل آرٹس کی انتظامی کمیٹی کا اجلاس کمیٹی کے چیئرمین اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے انفرادی رکن سید وسیم الدین ہاشمی کی زیرصدارت منعقد ہواجس میں پاکستان میں مکسڈ مارشل آرٹس کے آئین،ایشین مکسڈ مارشل آرٹس ایسوسی ایشن اور اولمپک کونسل آف ایشیا کی ہدایت اور آئین کے مطابق قومی مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن کی تشکیل سمیت مختلف امورکی انجام دہی پر تفصیل سے غور کیا گیا اجلاس میں مکسڈ مارشل آرٹس سے متعلق مختلف کمیٹیوں کی تشکیل اور ان کے ارکان کے ناموں کی منظوری دی گئی جس کے تحت آئینی کمیٹی کے کنوینئیر سید وسیم الدین ہاشمی، سیکریٹری محمد خالد محمود اور لیفٹیننٹ کرنل (ر) محمد ناصر اعجاز ٹنگ کے نام شامل ہیں جبکہ قومی سلیکشن کمیٹی کیلئے محمد جہانگیرچیئرمین اور لیفٹیننٹ کرنل (ر) محمد ناصر اعجاز ٹنگ کے ناموں کی منظوری دی گئی۔

Next Post

کمشنر کراچی میراتھون(IV)کی تیاریاں، انتظامی اجلاس آج ہوں گے

Wed Jan 18 , 2023
کراچی(پی پی آئی) نیشنل بینک کمشنر کراچی میراتھون(IV) کے انتظامات کے سلسلے میں جمعرات 19 جنوری کو کمشنر آفس میں دو اجلاس منعقد ہونگے، دونوں کی صدارت کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کرینگے، پہلا اجلاس 12 بجے دن محکمہ تعلیم اور اسکاوٹس ایسوسی ایشن اور دوسرا اجلاس 3 بجے دن سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے ہمراہ ہوگا، پی پی آئی […]