عالمی برادری کشمیر،فلسطین اور مسئلہ قبرص کے حل کیلئے کردارادا کرے:بیرسٹرسلطان

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) آزادجموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیر، فلسطین اور قبرص کے دیرینہ تنازعات کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔کشمیر میڈیا کے مطابق آزادکشمیر کے صدر نے قبرص کے وزیراعظم سے انقرہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ نے قبرص اور کشمیر کے مسئلے پر ہمیشہ ایک دوسرے کی حمایت کی ہے۔اس موقع پر قبرص کے وزیراعظم نے کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور کشمیریوں کی حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کیلئے اپنی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا۔

Next Post

بلوچستان میں زلزلہ،سخت سردی میں لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

Thu Jan 19 , 2023
کو ئٹہ(پی پی آ ئی) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں جمعرات کی اعلی صبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ضلع خاران میں محسوس کیے گئے، جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 3 اعشاریہ 7 شدت ریکارڈ کی گئی ہے۔زلزلہ پیما مرکز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زلزلے کی گہرائی […]