یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر 5فروری کو پیرس میں ریلی نکالی جائیگی

پیرس(پی پی آ ئی)یوم یکجہتی کشمیرکے موقع پر 5فروری کو فرانس کے دارلحکومت پیرس میں ایک ریلی نکالی جائیگی۔کشمیر میڈیا کے مطابق کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق، حق خودارادیت کے حصول کیلئے ان کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت کے اعادے کے لیے 5فروری کو منائے جانیوالی یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پیرس ریلی نکالی جائیگی۔ ریلی کی تیاریوں کے حوالے سے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں معروف سیاسی و سماجی رہنما سردار ظہور اقبال کی صدارت میں ایک اجلاس ہوا۔اجلاس میں پیرس میں 5فروری کو کاردی لیس سے پیلس ریپبلک تک ایک شاندار اور بھرپور ریلی نکالنے کا فیصلہ کیاگیا۔ ریلی میں پاکستانی و کشمیری کمیونٹی شرکت کرے گی۔اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ ن کے راجہ علی اصغر، تحریک انصاف کے عابد ملک اور پیپلز پارٹی کے چوہدری محمد رزاق ڈھل بنگش کے علاوہ دیگر سرکردہ رہنماؤں کے علاوہ کشمیری کمیونٹی کے لوگوں اور صحافیوں نے شرکت گی۔

Next Post

عالمی برادری کشمیر،فلسطین اور مسئلہ قبرص کے حل کیلئے کردارادا کرے:بیرسٹرسلطان

Thu Jan 19 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) آزادجموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیر، فلسطین اور قبرص کے دیرینہ تنازعات کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔کشمیر میڈیا کے مطابق آزادکشمیر کے صدر نے قبرص کے وزیراعظم سے انقرہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ […]