کرا چی(پی پی آ ئی)ملک میں خام مال اسکریب کی عدم دستیابی اور امپورٹ بند ہونے سے سریے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا ہے۔یومیہ نرخ بڑھنے سے قیمت اڑھائی لاکھ روپے تک پہنچ گئی، ایل سیز نہ کھلنے اور موجودہ ملکی معاشی صورتحال کے باعث ملز مالکان فیکٹریاں بند ہونے کے ڈر سے پریشان ہیں۔پاکستان اسٹیل انڈسٹری کا زیادہ انحصار امپورٹڈ اسکریپ پر ہے اور ایل سیز کئی ماہ سے کھل نہیں رہیں، لوکل اسکریب ضرورت پوری کرنہیں پارہا۔سریا کی قیمت میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے جبکہ 13 ہزار کے بڑے اضافہ کے بعد سریا کی قیمت اڑھائی لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔اسٹیل ملزانتظامیہ کا کہنا ہیکہ موجودہ ملکی معاشی صورتحال کے باعث فیکٹریاں کچھ پہلے سے بند کچھ بند ہونے کے قریب ہیں، ایل سیز کی بندش کے باعث کیمکلز بھی امپورٹ نہیں ہورہا۔حکومتی حکام کے مطابق فوری ایل سیز کھولنے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا اور اس میں وقت لگے گا جس سے بحران مزید بڑھ سکتا ہے۔
Next Post
یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر 5فروری کو پیرس میں ریلی نکالی جائیگی
Thu Jan 19 , 2023
پیرس(پی پی آ ئی)یوم یکجہتی کشمیرکے موقع پر 5فروری کو فرانس کے دارلحکومت پیرس میں ایک ریلی نکالی جائیگی۔کشمیر میڈیا کے مطابق کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق، حق خودارادیت کے حصول کیلئے ان کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت کے اعادے کے لیے 5فروری کو منائے جانیوالی یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پیرس ریلی نکالی جائیگی۔ ریلی کی تیاریوں کے […]