اسلام آ باد(پی پی آئی)پاکستان کے مطالبے کے بعد ایران نے بھی دہشت گرد کارروائی کی شدید مذمت کی ہے۔ بلوچستان کے ضلع پنجگورمیں پاک ایران بارڈر کے چوکاپ سیکٹر میں دہشت گردی کا واقعہ پر ایرانی سفارت خانے کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ حملے میں شہید ہونے والوں پر اللہ تعالیٰ رحمتیں نازل کرے، دہشت گردی پاکستان اور ایران کے لیے مشترکہ درد ہے۔بیان میں مزید کہا کہ دونوں ممالک اس مکروہ عمل کے متاثرین ہیں ایرانی سفارت خانہ شہدا کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتا ہے۔یاد رہے گزشتہ روز ہی بلوچستان کے ضلع پنجگورمیں پاک ایران بارڈر کے چوکاپ سیکٹر میں دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا تھا۔دہشت گردوں کی جانب سے سرحد پر گشت کرنے والے سیکورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں سکیورٹی فورسز کے 4 اہلکار شہید ہوگئے۔
Next Post
سریے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی
Thu Jan 19 , 2023
کرا چی(پی پی آ ئی)ملک میں خام مال اسکریب کی عدم دستیابی اور امپورٹ بند ہونے سے سریے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا ہے۔یومیہ نرخ بڑھنے سے قیمت اڑھائی لاکھ روپے تک پہنچ گئی، ایل سیز نہ کھلنے اور موجودہ ملکی معاشی صورتحال کے باعث ملز مالکان فیکٹریاں بند ہونے کے ڈر سے پریشان ہیں۔پاکستان اسٹیل انڈسٹری کا زیادہ […]