شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان پاکستان کو ڈیفالٹ کرنے کی مہم چلا رہا ہے: رانا ثنا اللہ

، نواز شریف کا وطن واپسی پر استقبال فقید المثال ہوگا: وزیر دا خلہ
لندن (پی پی آئی) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کو ڈیفالٹ کرنے کی مہم چلا رہا ہے، عمران خان کی گرفتاری ہونی چاہیے۔مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے لندن پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سیاسی صورتحال اہم ہے، نواز شریف نے مشاورت کیلئے مجھے لندن طلب کیا ہے، ن لیگ کا صدر ہوں، استعفیٰ طلب کیا تو نواز شریف کو دے دوں گا۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان کا پارلیمنٹ آنے کا مقصد گند کرنا ہے، اس کی سیاست کا مقصد سیاسی عدم استحکام پیدا کرنا ہے، جس طرح اس نے چوری کی ہے اس پر اسکی گرفتاری ہونی چاہیے۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ مریم نواز کی قیادت میں کام کرنے کیلئے تیار ہوں، انکی وطن واپسی کا فیصلہ ہو چکا ہے جس کے بعد نوازشریف آئیں گے، نواز شریف کا وطن واپسی پر استقبال فقید المثال ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی اپنی مدت پوری کرے گی، پنجاب کا اگلا وزیر اعلیٰ مسلم لیگ (ن) سے ہوگا۔