پاکستان عالمی اقتصادی اداروں کے ساتھ رابطے میں ہے جہاں تک ممکن ہوا پاکستان کی مدد کریں گے: امریکی محکمہ خارجہ

واشنگٹن (پی پی آئی) امریکہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے معاشی چیلنج سے واقف ہیں، ہم پاکستان کو بہتر معاشی پوزیشن پر دیکھنا چاہتے ہیں۔ میڈیا ذرا ئع کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان عالمی اقتصادی اداروں کے ساتھ رابطے میں ہے، جہاں تک ممکن ہوا پاکستان کی مدد کریں گے۔نیڈ پرائس نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تکنیکی نکات پر بات چیت ہوتی ہے، وزارت خارجہ، خزانہ، وائٹ ہاؤس اور دیگر بھی پاکستان کی میکرو اکنامک نکات استحکام پر بات کرتے ہیں۔امریکا کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عالمی بینک نے پاکستان کیلئے ایک ارب دس کروڑ ڈالر کے قرضوں کی منظوری آئندہ مالی سال تک موخر کر دی ہے۔

Next Post

عمران خان پاکستان کو ڈیفالٹ کرنے کی مہم چلا رہا ہے: رانا ثنا اللہ

Thu Jan 19 , 2023
، نواز شریف کا وطن واپسی پر استقبال فقید المثال ہوگا: وزیر دا خلہ لندن (پی پی آئی) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کو ڈیفالٹ کرنے کی مہم چلا رہا ہے، عمران خان کی گرفتاری ہونی چاہیے۔مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے لندن پہنچنے پر […]