چیلسی نے ایف اے فٹبال کپ کے پانچویں راونڈ کیلئے کوالفائی کرلیا

لندن: انگلش فٹبال کلبچیلسی نے اسٹوک سٹی کوایک صفرسے شکست دیکرایف اے فٹبال کپ کے پانچویں راﺅنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔انگلش کلب چیلسی نے اسٹیم فورڈ برج پرکھیلے گئے میچ میں اسٹوک سٹی کوایک صفرسے شکست دیکرکوچ ہوزیمورینیوکو سالگرہ کا شاندارتحفہ دیا۔ چیلسی کوآخری 16 ٹیموں میں جگہ بنانے کیلئے بڑے مارجن سے کامیابی درکارتھی لیکن اس کے فارورڈزنے گول کرنے کے کئی مواقع ضائع کئے۔ برازیلین مڈفیلڈرآسکرنے 28ویں منٹ میں فری کک پر30میٹرکی دوری سے گیند کوجال میں پہنچاکرٹیم کوبرتری دلادی جوکھیل ختم ہونے تک برقراررہی۔ چیلسی کی ٹیم پانچویں راﺅنڈ میں مانچسٹرسٹی کا مقابلہ کریگی جواس کیلئے کسی امتحان سے کم نہیں کیونکہ مانچسٹرسٹی کی ٹیم پورے سیزن کے دوران ہوم گراﺅنڈ پرایک بھی میچ نہیں ہاری۔

Next Post

ڈی اآر ایس ٹیکنالوجی پاکستانی کرکٹ ٹیم کیلئے درد سر بن گئی

Mon Jan 27 , 2014
کراچی: ڈی اآر ایس پاکستانی کرکٹ ٹیم کیلئے درد سر بن گیا، نفاذ کو چار سال سے زائد وقت گذرنے کے باوجود اب تک پلیئرز اس طریقہ کار سے پوری طرح فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے ہیں۔ سری لنکا سے حالیہ ٹیسٹ سیریز میں 19 میں سے 18 ریویوز ضائع کیے گئے، کپتان مصباح الحق کو اس پر خاصی تشویش […]