بیٹسمینوں نے ایک بار پھر غیر ذمہ داری کا مظاہر ہ کیا : مصباح الحق

ابوظہبی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ابوظہبی ون ڈے میچ میں اوپنرز نے اچھا آغاز فراہم کیا مگر اختتام اچھا ثابت نہ ہوسکا۔۔ بیٹسمین ایک مرتبہ پھر ناکام رہے۔ جنوبی افریقہ کیخلاف تیسرے ون ڈے میچ میں شکست کے بعد انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا کہ ایک مرتبہ پھر پاکستانی بیٹسمینوں نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔مصباح الحق کا کہنا تھا کہ آٹھویں وکٹ کی شراکت میں وہاب ریاض اور سہیل تنویر نے اچھی پارٹنر شپ قائم کی۔ کپتان مصباح الحق کے مطابق جنوبی افریقا جیسی ٹیم کو ہرانے کیلئے دو سو پچاس کے قریب رنز بنانا ضروری ہے تبھی انھیں شکست دی جاسکتی تھی۔

Next Post

پاکستانی کرکٹ میں نیا ٹیلنٹ سامنے نہیں آرہا ہے : توصیف احمد

Thu Nov 7 , 2013
کراچی: سابق ٹیسٹ کرکٹرتوصیف احمد کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شعیب ملک اور عبدالرزاق کی واپسی سے ثابت ہوگیا کہ پاکستان میں نیا ٹیلنٹ سامنے نہیں آرہا۔ کراچی میںخصوصی گفتگو کرتے ہوئے توصیف احمد نے کہا کہ طویل عرصے سے باتیں ہورہی تھیں کہ نیا ٹیلنٹ بہت ہے لیکن بار بار دوبارہ سینئرز کھلاڑی گھوم پھر کر […]