فراری ٹیم کے ممبران کی مائیکل شوماکر کی ہسپتال میں جاکر عیادت

پیرس: فارمولا ون ٹیم فراری کے ٹیم ممبرزنے فرانس کے ہسپتال میں زیرعلاج سات مرتبہ کے عالمی چیمپئین مائیکل شوماکرکی عیادت کی۔ اتوار کو فرانس کے اسکی ریزورٹ پر حادثے میں زخمی ہونے والے جرمن ڈرائیور مائیکل شوماکر گرینوبل کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ان کی حالت بدستورتشویشناک ہے۔ شوماکر کے سابق بوس اورایف آئی اے کے موجودہ صدرجین ٹوڈ اور سابق ٹیسٹ ڈرائیور لوکا بڈورنے ہسپتال جا کر شوماکرکی عیادت کی۔ ہسپتال کے باہر فراری کے مداحوں نے ایک کیمپ لگایا ہے جس میں فراری کا جھنڈا بھی لگایا گیا ہے۔ شوماکر کا علاج کرنے والے ڈاکٹرزکا کہنا ہے کہ دوسرے آپریشن کے بعد ان کی حالت میں کچھ بہتری آئی ہے لیکن صورتحال اب بھی بہت نازک ہے۔

Next Post

پاکستان کرکٹ ٹیم کا منفرد ریکارڈ ،ٹیسٹ اسکواڈ لیفٹ ہینڈ کھلاڑیوں سے محروم

Wed Jan 1 , 2014
کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم نے گیارہ سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں کسی بھی بائیں ہاتھ کے بیٹسمین کو شامل نہ کرکے منفرد ریکارڈ قائم کردیا۔پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ابو ظہبی ٹیسٹ میں2002 کے بعد یہ منفرد ریکارڈ بنایا ہے، قومی ٹیم میں کوئی بھی بائیں ہاتھ کا بیٹسمین شامل نہیں ہے۔اس سے قبل دوہزار دو میں لاہور میں […]