پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کی ارکان کو اسلام آباد

پہنچنے کی ہدایت، اسپیکر نے اجلاس ہی ملتو ی کردیا
اسلام آباد (پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے ارکان قومی اسمبلی کو کل اسلام آباد پہنچنے کے احکامات جاری کر دیئے، سپیکر نے پی ٹی آئی ارکان کے اجلاس میں آنے کے امکان پر قومی اسمبلی اجلاس ایک ہفتے تک ملتوی کر دیا۔پی پی آئی کے مطابق اسپیکر نے قومی اسمبلی کا اجلاس کل کے بجائے جمعہ 27 جنوری تک ملتوی کردیا،سپیکر قومی اسمبلی کے احکامات کے بعد جلد اارکان قومی اسمبلی کو اجلاس بارے آگاہ کردیاجائے گا۔پی ٹی آئی کے باقی بچ جانے والے ارکان کے اجلاس میں شرکت کیلئے ٹکٹ بک ہو گئے،ارکان کیلئے ٹکٹس قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ٹکٹس برانچ نے بک کروائے ہیں،پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس بھی جمعہ یا ہفتے کو طلب ہونے کا قویٰ امکان ہے۔ذرائع کاکہناہے کہ اجلاس میں پارلیمانی لیڈر کا انتخاب، چیف وہپ ودیگر عہدوں کا فیصلہ ہو گا۔

Next Post

پی ٹی آئی کی طرف سے اسد عمر کو بڑی ذمہ داری تفویض

Thu Jan 19 , 2023
اسلام آباد (پی پی آئی)پی ٹی آئی جلد قائد حزب اختلاف کی باضابطہ درخواست دے گی، پی پی آئی کے مطابق پی ٹی آئی کی طرف سے اسد عمر کو بڑی ذمہ داری سونپ دی گئی۔