گزشتہ 30 دنوں میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد میں 20 فیصد اضافہ: ڈبلیو ایچ او

واشنگٹن(پی پی آئی) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ گزشتہ 30دنوں میں کو رونا وا ئرس سے مرنے والوں کی تعداد میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔جس میں ہلاک ہو نے والوں کی تعداد بڑھ کر 53000ہو گئی ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 28دنوں میں دنیا بھر میں تقریباََ 1کروڑ 30لاکھ کیسز اور تقریباََ 53ہزار نئی اموات درج کی گئیں۔بیان کے مطابق 9سے 15جنوری کے درمیان 13ہزار سے زائد اموات اور 20لاکھ 80ہزار نئے کیسز درج ہو ئے۔15جنوری تک دنیا میں کورونا ائرس کے 66 کروڑ 20لاکھ سے زیادہ تصدیق شدہ کیسز تھے اور 60لاکھ 70ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہو ئے تھے۔

Next Post

حملے کے بعد خود کو محفوظ نہیں سمجھتا مگر اندر نہیں بیٹھوں گا: عمران خان

Fri Jan 20 , 2023
بلٹ پروف اسکرین کا استعمال کروں گا مگر میں خوف سے بیٹھنا مناسب نہیں سمجھتا اسلام آ باد(پی پی آ ئی) چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حملے کے بعد خود کو محفوظ نہیں سمجھتا مگر اندر نہیں بیٹھوں گا، بلٹ پروف اسکرین کا استعمال کروں گا مگر میں خوف سے بیٹھنا مناسب […]