عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ملک ٹیکنیکلی طورپرڈیفالٹ ہوگیاہے صرف اعلان کرناباقی ہے: شیخ رشید کا دعویٰ

لندن(پی پی آ ئی) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید نے دعویٰ کر تے ہو ئے کہا ہے کہ ملک ٹیکنیکلی طورپرڈیفالٹ ہوگیاہے صرف اعلان کرناباقی ہے۔سماجی را بطے کی ویبس ائٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں سا بق ویزر دا خلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اوورسیزپاکستانی اس امیدسے بیٹھے ہیں کہ کب ان کوووٹ کاحق ملے گا، ایل سی کھل نہیں رہی مہنگائی عروج پرہے،عنقریب اس حکومت کیخلاف ایسا زناٹے داراحتجاج ہوگاکہ سناٹاپڑجائے گا، لندن میں نوازشریف کے گھر کے باہرروزلوگ احتجاج کررہے ہیں مگراس کوشرم نہیں آرہی ہے،۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک کوتباہی کے دہانے پرلا کرکھڑا کردیا ہے، آئی ایم ایف سے نہ قسط مل رہی نہ باہرسے امدادصرف کابینہ میں معاون خصوصی بڑھائے جا رہے ہیں، غریب پیسے دیکر آٹے کی لائن میں مر رہا ہے،حالات اتنے سنگین ہوگئے ہیں کہ اللہ کے بعد سپریم کورٹ ہی ملک کو بچا سکتی ہے اور جلد الیکشن ملک میں استحکام لاسکتے ہیں۔