مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کا اجلاس ، انتخابی کامیابی اور مستقبل کی منصوبہ بندی کا جائزہ لیا

وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس، پاکستان ریلوے میں اسٹریٹجک اصلاحات کی منظوری

سندھ پولیس اور پراسیکیوشن کے درمیان قبل از ٹرائل ہم آہنگی کے حوالے سے اہم اجلاس ، تفصیلی غور و خوض

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ

صوفی بزرگ بابا فرید گنج شکر کے سالانہ عرس کی تیاریاں ، سیکیورٹی پلان تیار

ملکی گولڈ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیزی سے کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

روس اور پاکستان کے درمیان وزارتی سطح پر معاہدے طے پا گئے

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) روس اور پاکستان کے درمیان وزارتی سطح پرمذاکرات کامیابی کے ساتھ طے پاگئے ہیں۔ دونوں ممالک نے پن بجلی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کرلیا ہے ساتھ ہی روس متبادل توانائی میں بھی پاکستان کی معاونت کرے گا۔ذرائع کے مطابق پاکستان میں مقامی سطح پرگیس دریافت اورپیداوارمیں روس معاونت کرے گا اور دونوں ممالک ریلوے انجینئرنگ میں تعاون بڑھائیں گے جبکہ تجارت ادائیگیوں کا طریقہ کا بھی طے کرلیا گیا ہے۔ روس اورپاکستان مقامی کرنسیوں میں لین دین کرینگے اور مقامی کرنسیوں میں لین دین اجازت شدہ بینکوں کے ذریعے ہوگی جبکہ اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے پاکستان کسٹم او رروسی کسٹم میں معاہدہ ہوگا۔دوسری جا نب
روس اور پاکستان کے وزراکی اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران مسلم لیگ کے رہنما ایازصادق نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں تعاون پرنمایاں پیش رفت ہوئی اور ہم پاکستان آنے والے روس کے معززمہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پرمعاشی ابتری سے پاکستان بھی متاثر ہوا ہے اور دنیا کے تمام ملکوں کے ساتھ پاکستان کے بہترین تعلقات ہیں، جبکہ جولائی میں پاکستان کوسیلاب کی آفات کاسامنا کرناپڑا اورسیلابی آفت سے بڑی تعداد میں لوگ متاثرہوئے۔ایازصادق نے مزید کہا کہ معیشت کونقصان پہنچا جبکہ ان حالات میں قرضوں کی ادائیگی مؤخرکرنے پرشکرگزارہیں۔