سری نگر(پی پی آئی)بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں ایک اور بھارتی فوجی اہلکار نے خودکشی کر لی۔کشمیر میڈیا کے مطابق قابض بھارتی فوج کے لانس نائیک شیو کمار نے ضلع کے علاقے بگاٹورا ہندواڑہ میں اپنے کیمپ میں سروس رائفل سے سر میں گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔اس تازہ واقعے سے جنوری 2007 سے اب تک مقبوضہ علاقے میں خود کشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھ کر 561 ہو گئی۔
Next Post
روس اور پاکستان کے درمیان وزارتی سطح پر معاہدے طے پا گئے
Fri Jan 20 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) روس اور پاکستان کے درمیان وزارتی سطح پرمذاکرات کامیابی کے ساتھ طے پاگئے ہیں۔ دونوں ممالک نے پن بجلی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کرلیا ہے ساتھ ہی روس متبادل توانائی میں بھی پاکستان کی معاونت کرے گا۔ذرائع کے مطابق پاکستان میں مقامی سطح پرگیس دریافت اورپیداوارمیں روس معاونت کرے گا اور […]