اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر جنید شاہ،سیکرٹری حیدر حسین مستعفی

کراچی (پی پی آئی) کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر جنید علی شاہ اور سیکرٹری حیدر حسین نے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔ جنید علی شاہ اور سیکرٹری  کے عہدوں سے مستعفی ہونے کی وجہ سے کے ایچ اے ایگزیکٹو کونسل کا ہنگامی اجلاس کراچی ہاکی ایسوسی ایشن اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں متفقہ رائے سے دونوں کے استعفے منظور کیے گئے اور صدر کیلئے امتیاز علی شاہ اورسیکرٹری کے عہدے کیلئے اولمپیئن حنیف خان کا نام پیش کیا گیا جس پر تمام ممبران نے اتفاق کیا۔پی پی آئی کے مطابق  نو منتخب صدر امتیاز علی شاہ نے کہا کہ بحیثیت کراچی ہاکی ایسوسی ایشن صدر اپنی خدمات نبھانے کیلئے پر عزم ہوں، یہ خوشی کی بات ہے کہ میرے ساتھ سیکرٹری ہاکی لیجنڈ حنیف خان ہیں جنہیں ہمیشہ گراس روٹ پر کام کرتے دیکھا ہے.  ہم سب مل کر ہاکی کی بہتری کیلئے کام کرتے رہیں گے۔ اس موقع پر نو منتخب سیکرٹری اولمپیئن حنیف خان کا کہا تھا کہ نو منتخب صدر امتیاز علی شاہ نے سندھ کی ترقی و خوشحالی میں جو اپنا حصہ ڈالا وہ قابل تعرہف ہے، امید ہے بحیثیت صدر ہماری صدارت کرتے ہوئے ہاکی کی ترقی و ترویج میں بھی اپنا حصہ ڈالیں گے۔