اسلام آباد(پی پی آئی)معاشی عدم استحکام کا شکار پاکستانیوں کو آئے روز بجلی مہنگی ہونے پر تشویش ہے لیکن قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ گزشتہ 15 ماہ میں 500 ارب سے زائد کی بجلی چوری ہوئی ہے، پورے سال بجلی چوری سے متعلق 55 ہزار شکایات ملیں،20 ہزارایف آئی آر درج ہوئیں تاہم کارروائی نہ ہونے کے برابر ہے اورصرف 528 افراد کو گرفتار کیا گیا،پی پی آئی کے مطابق چیئرمین قائمہ کمیٹی نے کہا تھوڑی سی بھی بارش ہو تو بجلی بند ہوجاتی ہے،چوری کی وجہ سے گردشی قرض بڑھ رہا ہے،حکام نے انکشاف کیا نقصانات پورا کرنے کیلئے بجلی مہنگی کی جاتی ہے۔