ڈیووس (پی پی آ ئی) وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ گلوبل وارمنگ سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوا، مسائل کے حل کیلئے پوری دنیا کو مل کر کام کرنا ہو گا۔ تفصیلا ت کے مطابق ورلڈ اکنامک فورم میں سیکیورٹی اور کوآرڈینیشن کے موضوع پر سیمینا ر کا ا نعقاد کیا گیا جس میں بلول بھٹو سمیت امریکی مندوب، رومانیہ، سلوینیا کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی۔اس موقع پر سیمینا رسے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ جس وقت عالمی ادارے بنائے گئے اس وقت دنیا مختلف تھی، تیسری دنیا اس وقت معاشی دباؤ کا شکار ہے۔وزیر خارجہ نے مزید کہ اکہ گلوبل وارمنگ سے پاکستان زیادہ متاثر ہوا، گیس کی قیمتوں میں عالمی سطح پر اضافہ ہو ا ہے، دنیا کو درپیش مسائل کیلئے مل کر کام کرنا ہو گادنیا کو موسمیاتی تبدیلی سمیت متعدد چیلنجز کا سامنا ہے، یوکرین جنگ سے کسی ایک خطے پر نہیں بلکہ پوری دنیا پر اثر پڑا ہے، پاکستان کو فوڈ سیکیورٹی اور توانائی کے مسائل کا سامنا ہے۔بلاول بھٹو نے کشمیر کے حوالے سے قراردادوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ کشمیریوں کی آواز بھی سنی جائے گی۔
Next Post
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 35اراکین اسمبلی کو ڈ ی نوٹیفائی کر دیا
Fri Jan 20 , 2023
اسلام آباد (پی پی آ ئی) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے مزید 35اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کیے جانے کے بعد الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی اراکین پارلیمنٹ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے جمعہ کے روز پی ٹی […]