پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 31.83 فیصد ہوگئی

اسلام آباد(پی پی آ ئی) ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ بنیادوں پر ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 31.83 فیصد ہوگئی ہے، حالیہ ہفتے کے دوران 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران پیاز کی فی کلو قیمت میں 8 روپے اضافہ ریکارڈ ہوا، زندہ مرغی فی کلو 11 روپے 76 پیسے مہنگی ہوئی۔ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 62 روپے 78 پیسے مہنگا ہوا، دال مونگ 2 اور دال ماش اڑھائی روپے مہنگی ہوئی جبکہ کیلے کی فی درجن قیمت میں 4 روپے کا اضافہ ہوا۔علاوہ ازیں حالیہ ہفتے کے دوران 11 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی اور 17 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔