ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران خان اتناہی نالائق اور نااہل ہے جتنا چارسال قبل تھا: احسن اقبال

نگراں وزیراعلی کے چناؤ کے عمل نے ثابت کیا کہ عمران خان نے کچھ نہیں سیکھا
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ نگراں وزیراعلی کے چناؤ کے عمل نے ثابت کیا کہ عمران خان نے کچھ نہیں سیکھا۔پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کی ٹو ئٹ پر ردعمل دیتے ہو ئے وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اپنی نالائقی پرپردہ نہ ڈالے، آپ کی جماعت نے چن چن کر ان افراد کا چناؤ کیا جو نگران وزیر اعلی کی قانونی اہلیت ہی پوری نہیں کرتے تھے، اہلیت پوری نہ ہونے میں کسی اور کا کیا لینا دینا ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ اس عمل نے ثابت کیا کہ آپ کے لیڈر نے کچھ نہیں سیکھا، عمران خان اتناہی نالائق اور نااہل ہے جتنا چارسال قبل تھا۔واضح رہے کہ اسدعمر نے اپنی ٹویٹ میں کہا تھا کہ امپورٹڈ کے فرنٹ مین کو نگران وزیر اعلیٰ پنجاب بنانے سے بہتر ہے پردہ اٹھا دیں اور نواز شریف یا آصف زرداری کو بنا دیں۔