ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ جموں وکشمیر میں پوسٹر چسپاں،لوگوں سے 26جنوری کو یوم سیاہ منانے کی اپیل

سری نگر(پی پی آ ئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بارہمولہ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں پوسٹرچسپاں کئے گئے ہیں جن میں لوگوں سے 26جنوری،بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طوپرمنانے کی اپیل کی گئی ہے۔کشمیرمیڈیا کے مطابق حریت پسند تنظیم ’آزادی کے متوالے‘کی طرف سے دیواروں اوراہم مقامات پرچسپاں کئے گئے پوسٹروں میں ’کشمیری بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں‘اور ’بھارتی یوم جمہوریہ کشمیریوں کے لیے یوم سیاہ ہے‘ جیسے نعرے درج کئے گئے ہیں۔پوسٹروں میں بھارت کو پیغام دیا گیاہے کہ کشمیری حق خودارادیت کے اپنے جائز مطالبے سے کبھی دستبردار نہیں ہونگے اور جدوجہد آزادی کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے تک جاری رکھیں گے۔پوسٹروں میں کہاگیاہے کہ غیر قانونی نظربندیاں حریت رہنماؤں کے عزم کو توڑ نہیں سکتیں اور وہ تحریک آزادی کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔