ابو ظہبی ٹیسٹ : پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 383رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی

ابوظہبی: ابوظہبی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستان کی پہلی اننگز 383 رنز بنا کر مکمل ہو گئی۔ پاکستانی ٹیم کو سری لنکا پر 179 رنز کی برتری ہے۔ میچ کے ابتدائی سیشن کا آغاز مصباح الحق اور اسد شفیق نے کیا تاہم اسد شفیق زیادہ دیر تک وکٹ پر نہ ٹھہر سکے۔ اس کے بعد پاکستان کے لوئر آرڈرز کے بلے باز یکے بعد دیگرے پویلین لوٹتے رہے۔ مصباح الحق 135 رنز بنا کر آوٹ ہونے والے آخری کھلاڑی تھے۔ دوسرے روز کے کھیل کے اختتام پر پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 327 رنز بنائے تھے اور یوں اسے سری لنکا پر 123 رنز کی برتری حاصل تھی۔ مصباح کے علاوہ یونس خان نے بھی سنچری بنائی۔ وہ 136 رنز کی اننگز کھیل کر آوٹ ہوئے اور یہ ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی 23ویں سنچری تھی۔ گزشتہ روز پاکستان کی جانب سے احمد شہزاد اور محمد حفیظ 46 رنز ایک کھلاڑی آوٹ پر بیٹنگ کے لیے آئے۔ پاکستانی ٹیم کو دوسرا نقصان 59 کے مجموعی سکور پر ہوا جب محمد حفیظ صرف 11 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ قومی ٹیم کی تیسری وکٹ 83 رنز پر گری۔ احمد شہزاد 38 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ اس کے بعد یونس خان اور کپتان مصباح الحق میدان میں آئے۔ دونوں بلے بازوں کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو سنبھالا۔ اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تھی۔ میچ کے پہلے روز پاکستانی باﺅلرز نے کسی بھی سری لنکن بلے باز کو کھل کر کھیلنے کا موقع فراہم نہیں کیا تھا۔ سری لنکن بلے باز جنید خان اور بلاول بھٹی کی باﺅلنگ کے سامنے بے بس دکھائی دیے۔ جنید خان نے شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا تھا۔ سری لنکا کی پوری ٹیم میچ کے پہلے ہی دن 204 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی تھی۔

Next Post

پی ٹی سی ایل کا نوجوانوں کیلئے خصوصی تر بیتی ورکشاپ کا انعقاد

Fri Jan 3 , 2014
کراچی: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ(پی ٹی سی ایل ) نے کمپنی کے ملازمین کے بچوں کے لئے ایک متنوع اور منفرد ورکشاپ کا ا نعقا د کیا جس کا مقصد بچوںکی ذ ہنی صلاحیتوں کو ابھارنا اور ا نہیں ذمہ دار اور با ہمی اختلافات کو بہتر طر یقے سے سمجھنے کے حوالے سے ان کی شخصیت کی تعمیر […]