کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سابق حکومت کی لوٹ مار کی وجہ سے ملک میں مہنگائی کی لہر آئی ہے

عمران خان پاکستان کو اس نہج پر پہنچانے کے ذمہ دار ہیں: جاوید لطیف
لاہور(پی پی آ ئی) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہا ہے کہ سابق حکومت کی لوٹ مار کی وجہ سے ملک میں مہنگائی کی لہر آئی ہے، عمران خان پاکستان کو اس نہج پر پہنچانے کے ذمہ دار ہیں۔نواز شریف نے ریاست کیلئے بہت قربانیاں دیں، نوازشریف کی قربانیوں کو ضائع کیا گیا، لیگی قائد کو بدنام کرنے والوں کو عبرت کا نشان بنایا جائے، نواز شریف سے معافی مانگ کر انہیں واپس لانا ہوگا۔
ماڈل ٹاؤن لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیگی رہنما جاوید لطیف نے کہا کہ کیا نوازشریف بار بار ملک کیلئے قربانیاں دیں گے؟، 2017 میں کس کی خواہش پر نواز شریف کو ہٹایا گیا، مجرموں کے اقبال جرم کے بعد بات ہضم ہوگئی، 2017 میں کہتے ہیں کمیشن بنایا جا ئے، آج بات ٹرتھ کمیشن سے آگے نکل گئی، 2017 کے کرداروں کی جیب سے پیسہ نکالنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے گارنٹی نہیں لی اور نہ آج چاہتے ہیں، نوازشریف قربانی نہیں دے گا، نواز شریف نے ریاست کیلئے بہت قربانیاں دیں، ان کی قربانیوں کو ضائع کیا گیا، 20 ضمنی نشستوں پر بھی سہولت کاری ہو رہی تھی۔ 2022 تک کھلے عام سرپرستی کی جاتی رہی، کیا سازش خط کا اس وقت کے اسٹیبلشمنٹ کے چیف کو نہیں پتہ تھا کہ یہ جھوٹا ہے، صادق اور امین کا سرٹیفکیٹ دینے والے ثاقب نثار کو نہیں پتہ تھا یہ پلے بوائے ہے۔وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ 5 افراد نے معاشی و سیاسی ہر لحاظ سے ریاست کو نقصان پہنچایا، یہ کافی نہیں ہوگا نوازشریف کو بے گناہ قرار دے کر پاکستان لایا جائے، سزا دینے والوں کو عبرت کا نشان بنا کر نوازشریف کو واپس لانا ہوگا، دونوں صوبوں کے الیکشن کی تاریخ کے بعد نواز شریف واپسی کی تاریخ دینگے۔