کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان سے عازمین حج کی پہلی پہلی پرواز 21 مئی کو روانہ ہوگی

رواں برس پاکستان سے ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین حج سعودی عرب روانہ ہوں
ریاض(پی پی آ ئی)سعودی حکومت نے رواں برس فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے جانے والے پاکستانی عازمین کا سفری شیڈول جاری کردیا۔رواں برس پاکستان سے ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین حج سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ سعودی عرب کی حکومت نے پاکستانی حجاج کیلئے فلائٹس شیڈول جاری کردیا ہے۔فلائٹس شیڈول کے مطابق پاکستان سے عازمین حج کی پہلی پہلی پرواز 21 مئی کو روانہ ہوگی جب کہ آخری پرواز کے لئے 22جون کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔مناسک حج کے اختتام پر سعودی عرب سے پاکستان کے لئے پہلی پرواز کی آمد2جولائی کو ہوگی اور آخری پرواز 2 اگست کو ہوگی۔سعودی حکومت نے ریگولر اور چارٹرڈفلائٹس آپریٹرز کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ سعودی قوانین کی پاسداری کو ہر قیمت پر ممکن بنائیں۔