ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سیاسی اور معاشی طور پرمضبوط اور مستحکم پاکستان ہی کشمیریوں کی آزادی کا ضامن ہے: صدر آ زاد کشمیر

لندن(پی پی آ ئی)صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ سیاسی اور معاشی طور پرمضبوط اور مستحکم پاکستان ہی کشمیریوں کی آزادی کا ضامن ہے۔ برطانیہ کے شہر بریڈفورڈ میں ملکی، مقامی اور بین الاقوامی پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزادجموں وکشمیرسلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ 24جنوری کو یورپی پارلیمنٹ جبکہ 25جنوری کو برطا نو ی پارلیمنٹ میں ممبران پارلیمنٹ کو مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دوں گا جبکہ 5فروری کو بھارتی ہائی کمیشن لندن سے لے کر 10ڈاؤننگ اسٹریٹ تک کشمیریوں کے مظاہرے کی قیادت کروں گا۔ انہوں نے کہا ہیکہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کو موجودہ پریشان کن صورتحال میں اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہو گا کیونکہ موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال سے پاکستان دشمن قوتیں فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔ بھارت گزشتہ ستر برس سے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کچلنے کے لیے مختلف حربے استعمال کر چکا ہے جس میں انسانیت سوز مظالم سرفہرست ہیں۔سلطان محمود چوہدری نے صحافیوں کے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کے ہاتھوں بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں سمیت کوئی بھی اقلیت محفوظ نہیں ہے۔ مہاتمہ گاندھی اور جواہر لال نہرو والا بھارت دنیا کے نقشے سے مٹ چکاہے اور اب مودی کا بھارت ہے جو اقلیتوں پر ظلم اوراْن کے بنیادی انسانی حقوق غصب کرنے سے گریز نہیں کرتا بھارت کے ان اوچھے ہتھکنڈوں کو دنیا میں بے نقاب کیا جانا بہت ضروری ہے۔ سلطان محمود چوہدری نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی سے 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پربھارتی ہائی کمیشن لندن کے باہر مظاہرے میں شرکت کی اپیل بھی کی۔