بلاول اور پی پی کی مقبولیت سے عمران خان کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں

انتخابات میں تحریک انصاف کی شکست عمران خان کی مقبولیت میں کمی کی نشانی:اسماعیل راہو
کراچی (پی پی آ ئی)صوبا ئی وزیر جامعات سندھ اسماعیل راہو نے نے کہا ہے کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کی شکست عمران خان کی عدم مقبولیت کا ثبوت ہے۔ ا پنے ایک بیان میں اسماعیل راہو نے کہاکہ سندھ کے باشعور لوگوں نے تیر پر ٹھپہ لگا کر بلے کو توڑ دیا،بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کی شکست عمران خان کی مقبولیت میں کمی کی نشانی ہے۔انہو ں نے کہاکہ عمران خان کی پارٹی امپائر کی انگلی کے بغیر ضلع کاونسل کی سیٹ بھی نہیں جیت سکتی،کراچی کی عوام نے پی ٹی آئی کو 2018 کے عام انتخابات میں ہی مسترد کردیا تھا مگر انہیں جعلی ووٹوں کے ذریعے زبردستی جتوایا گیاتھا۔ کراچی میں بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کو عبرت ناک شکست عمران خان کے زوال کی نشانی ہے،خان صاحب کراچی کے لوگوں میں شعور تھا اسی لیے ہی تو انہوں نے آپ کو مسترد کیا۔ اسماعیل راہو نے کہا کہ کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں کوئی دھاندلی نہیں ہوئی،پی ٹی آئی سے کراچی کے لوگوں نے جھوٹے وعدوں کا بدلہ لیا ہے،حالات سندھ کے خراب نہیں بلکہ آپکی ذہنی حالت قابلِ علاج ہے، بلاول بھٹو اور پی پی پی کی مقبولیت سے عمران خان کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔

Next Post

پاک روس روابط میں تیزی، روسی وفد پاکستان کا دورہ کریگا افغان سیکیورٹی صورتحال، امن پر بات چیت ایجنڈے میں شامل

Sun Jan 22 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) حال میں ہی روس اور پاکستان کے درمیان ہونے والے معاہدے کے بعد روس کا ایک اور وفد منگل سے پاکستان کا دورہ کرے گا۔ذرائع کے مطابق روسی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ضمیر کابلوف منگل کو پہنچیں گے، جو وزیرمملکت حنا ربانی کھر، سیکریٹری خارجہ سے مذاکرات کریں گے۔ذرائع نے بتایا کہ روسی نمائندہ […]