ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاک روس روابط میں تیزی، روسی وفد پاکستان کا دورہ کریگا افغان سیکیورٹی صورتحال، امن پر بات چیت ایجنڈے میں شامل

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) حال میں ہی روس اور پاکستان کے درمیان ہونے والے معاہدے کے بعد روس کا ایک اور وفد منگل سے پاکستان کا دورہ کرے گا۔ذرائع کے مطابق روسی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ضمیر کابلوف منگل کو پہنچیں گے، جو وزیرمملکت حنا ربانی کھر، سیکریٹری خارجہ سے مذاکرات کریں گے۔ذرائع نے بتایا کہ روسی نمائندہ خصوصی دیگر متعلقہ حکام سے مشاورت کرنے کے ساتھ ہی افغانستان میں انسانی صورت حال بہتر کرنے پر بات کریں گے جبکہ افغان سیکیورٹی صورتحال اور امن پر بات چیت ایجنڈے میں شامل ہے۔ضمیرکابلوف نے گذشتہ ہفتے کابل کا دورہ بھی کیا تھا جبکہ وزیر توانائی کی قیادت میں روسی وفد پاکستان کا دورہ کرچکا ہے۔