ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شوکت خانم فنڈز سے ہاوسنگ اسکیم میں سرمایہ کاری، سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا

لاہور/اسلام آ باد(پی پی آ ئی) عمران خان کی جانب سے شوکت خانم فنڈز سے ہاوسنگ اسکیم میں سرمایہ کاری کا اعتراف کیے جانے کی خبروں پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا۔ پی ٹی آئی رہنما فوادچو ہدری نے اپنی ٹویٹ میں کہاہے کہ ارب پتی میڈیا مالکان نے سیاسی فائدے کے لیے سب سے معزز خیراتی ادارے کو تباہ کرنے کا کام کیا۔دوسری جانب شوکت خانم ٹرسٹ کے ممبر خورشید عالم نے ٹوئٹر پر شوکت خانم میں علاج سے مستفید ہونے والے مریضوں کے فگرز جاری کرتے ہوئے تنقید کا جواب دیا ہے۔مسلم لیگ ن کے آفیشل اکاونٹ سے بھی شوکت خانم فنڈز سے متعلق بیان پر عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے کہاہے کہ شوکت خانم ہسپتال کے خلاف جب بھی جھوٹا پراپیگنڈا اور میڈیا ٹرائل ہوتا ہے، لوگ فوراً ہسپتال کو مزید عطیات دینا شروع کردیتے ہیں۔ اب بھی ایسا ہی ہوگا۔ڈاکٹر ارسلان خالد نے ایسی خبریں شائع کرنے والے اخبارات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیشہ حکمرانی کسی کی نہیں رہنی لیکن یہ گھٹیا ترین حرکتیں عوام نہیں بھولیں گے۔