ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سپریم کورٹ کوحلقہ بندیوں کے معاملے پر ازخودنوٹس لیناچاہئے: خالدمقبول صدیقی

کراچی(پی پی آئی)ایم کیو ایم پاکستان کے کنونیرخالد مقبول صدیقی نے کہاکہ 50 سال سے ووٹر لسٹوں، حلقہ بندیوں میں دھاندلی ہو رہی ہے،سپریم کورٹ نے بھی حلقہ بندیوں پر کوئی نوٹس نہ لیا، سپریم کورٹ کوحلقہ بندیوں کے معاملے پر ازخودنوٹس لیناچاہئے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے کنونیرخالد مقبول صدیقی نے کہاہے کہ کئی بار مردم شماریاں غلط ثابت ہوئی ہیں، متعدد بار غلط مردم شماری پر سزائیں ملیں،50سال سے انتخابات میں دھاندلی ہو رہی ہے، 50 سال سے ووٹر لسٹوں، حلقہ بندیوں میں دھاندلی ہو رہی ہے، پری پول دھاندلی کے ذریعے شہر کو کسی اور کا ثابت کرنے کی سازش کی گئی،سپریم کورٹ کوحلقہ بندیوں کے معاملے پر ازخودنوٹس لیناچاہئے۔خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ ایم کیو ایم پاکستان عوام کے حق کیلئے جدوجہد کررہی ہے، عوام کے حقوق کیلئے آواز بلند کرتے رہیں گے۔