ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

احسن اقبال کا عمران خان کو نارووال سے الیکشن لڑنے کا چیلنج عمران خان نارووال سے الیکشن لڑیں، سیاست بھول جائیں گے

نارووال(پی پی آ ئی) مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے عمران خان کو نارووال سے الیکشن لڑنے کا چیلنج دے دیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے نارووال اسپورٹس اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران دور حکومت میں نارووال اسپورٹس سٹی اسٹیڈیم کو بدترین انتقام کا نشانہ بنایا گیا، جھوٹے مقدمے کے باعث یہ اسٹیڈیم آج بھوت بنگلہ بن چکا ہے، نارووال سپورٹس سٹی سٹیڈیم کا 90 فیصد کام مکمل تھا، اس پروجیکٹ کو بدترین انتقام کا نشانہ بنایا گیا، اس کی تعمیر پر جھوٹا مقدمہ بنایا گیا، آج یہ میدان بھوت بنگلہ بن چکا ہے، جو حادثہ اس منصوبے کے ساتھ ہوا ایسا ہی پاکستان کی معیشت ساتھ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے نارووال کے عوام کی خدمت کی، عمران نیازی ہر حلقے سے کاغذ جمع کرواتے ہیں، نارووال سے بھی اپنے کاغذ جمع کروائیں، پھر دیکھیں کہ نارووال کے عوام عمران نیازی کے بت کو کیسے توڑتے ہیں، عمران خان کو دعوت دیتا ہوں، خود الیکشن لڑیں، نارووال کے عوام کے ہاتھوں ایسی عبرت ناک شکست کھائیں گے کہ سیاست بھول جائے گی۔احسن اقبال نے کہا ہے کہ مریم نواز پاکستان واپس آ رہی ہیں، پورے ملک میں تنظیم نو کے لئے اپنا کردار ادا کریں گی، مریم نواز پارٹی کے لئے اثاثہ ہیں، نواز شریف بھی جلد وطن واپس آئیں گے، پوری پارٹی نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے، پورے پاکستان کو پتا لگ گیا ہے کہ نواز شریف کو سازش کے ساتھ نااہل کیا گیا تھا۔ 2018میں عمران خان کو دھاندلی کے ذریعے پاکستان پر مسلط کر کے پاکستان کو کریش کر دیا گیا، 4 سال بدترین انتقامی کارروائیاں کی گئیں، احتساب کے نام پر عوام کے اربوں روپے اڑائے گئے۔